افریقہ پرقبضے کا الزام، فرانس میں اطالوی سفیر کی طلبی
پیرس (این این آئی) افریقہ پر قبضے اور افریقی عوام کو غربت میں مبتلا کرنے کے الزامات کے بعد اٹلی اور فرانس کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع پیدا ہوگیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ پیرس میں متعین اطالوی سفیرہ کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اطالوی وزیراعظم لویگی دی مایوکے متنازع پر سخت احتجاج کیا ہے۔خیال رہے کہ اطالوی وزیراعظم نے فرانس پر افریقی ممالک پرقبضے، عوام کو غربت میں مبتلا کرنے اور پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے کا الزام عاید کیا تھا۔ فرانسیسی وزیرہ برائے یورپی امور ناتالی لوازو نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے دفتر کے ڈائریکٹر نے اطالوی سفیر تھیریسا کاسٹالوڈ کو اطالوی وزیراعظم کے ناپسندیدہ اور غیر ذمہ دارانہ موقف پر سخت احتجاج کیا۔