ڈیرہ، غازی خان قتل کیس ملزم فدا حسین بری، کہانی تسلیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے ڈیرہ غازی خان میں قتل سے متعلق کیس میں ملزم فدا حسین کو الزامات سے بری کردیا۔ ڈیرہ غازی خان میں قتل سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم فدا حسین اور دو شریک ملزمان نے مبینہ طور پر وسیم پرویز کا قتل کیاعدالت نے فدا حسین کو الزامات سے بری کردیاملزمان پر الزام تھا کہ وسیم احمد کا موٹر سائیکل چھیننا چاہتے تھے، سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں شواہد کا جائزہ لیا ہے مقتول وسیم پرویز کی موٹر سائیکل بطور مال مقدمہ محفوظ نہیں عینی شاھد مقتول کے رشتے دار تھے اس کہانی پر یقین کرنا مشکل ہے دوران سماعت چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ بندہ رات کو کھیتوں میں مارا گیااس عزت بچانے کے لیے ڈکیتی کا رنگ دیا گیا کہانی کے مطابق دو بندے موٹر سائیکل والے کو روک کے لوٹتے ہیں اور ڈکیتی کے بعد وہاں کھڑے رہے، جب تک وہاں 150 لوگ وہاں نہیں آگئے یہ کہانی اس طرح مانی ہی نہیں جاسکتی۔