سعودی فرمانروا کا بحرینی وزیراعظم کو فون، جلد صحتیابی پر مبارکباد
ریاض(این این آئی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے ٹیلیفون پر بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔ عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے بیماری سے جلد صحت یابی پر خلیفہ بن سلمان کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ دوسری جانب بحرین کے وزیراعظم نے شاہ سلمان کی طرف سے عیادت کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔