چیف انجینئرپروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ لیسکو کامختلف پراجیکٹس کا دورہ،کام کا جائزہ لیا
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کے چیف انجینئرپروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، چوہدری بشیر احمد نے آج جی ایس سی سرکل کے زیر انتظام جاری مختلف پروجیکٹس کااچانک دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری اعلامئیے کے مطابق چیف انجینئر پی ایم یو چوہدری بشیر احمد نے ایمکو گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول ہائوس کے بلڈنگ اور یارڈ کے تعمیر، نئے قلعہ ستار شاہ گرڈ اسٹیشن ، عطاء آباد - کالا شاہ کاکو ٹرانسمیشن لائن، 132kvعطاء آبادگرڈ اسٹیشن ، عطاء آباد-آئی سی آئی ٹرانسمیشن لائن اور چیچو کی ملیاں میں فیلڈ اسٹور کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر چوہدری بشیر احمد کے دورے کے موقع پر پی ڈی جی ایس سی رفعت محبوب عالم، انجینئرآصف جاوید خالد ، انجینئر اظہر علی پیرذادہ اور دیگر اعلی افسران اور اسٹاف بھی موجود تھا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی رفعت محبوب عالم نے جی ایس سی سرکل کی جانب سے زیر تکمیل منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف انجینئر پی ایم یو چوہدری بشیر احمدنے پروجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی رفعت محبوب عالم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ جی ایس سی سرکل پورے ریجن میں بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے گئے ہیں جن کے بدولت لیسکو اپنے صارفین کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی سپلائی فراہم کررہا ہے