سائبیریا: روسی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، سیکیورٹی فورسز نے مبینہ ہائی جیکر کر گرفتار کر لیا ہے۔ روسی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ سائبیریا سے ماسکو جانے والی پرواز ایس یو ون فائیو ون فائیو کو ایک مسافر نے افغانستان کی جانب موڑنے کی کوشش کی تھی۔ مگر جہاز کے عملہ نے فیول ڈلوانے کا بہانہ کر کے جہاز قریبی روسی قصبے میں اتار لیا۔