لاپتہ افراد کامعاملہ،دو روزمیں 27کیسز کی سماعت مکمل
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ +بیورو رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم حکومتی کمشن نے 2روز کے دوران 27 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت مکمل کرلی، تین لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق قائم کمشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمنٰ کررہے ہیں۔