منگل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقد ہوئے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روس بھی سانحہ ساہیوال پر بحث جاری رہی اپوزیشن حکومت پر چھائی رہی اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، قومی اسمبلی نے معمول کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ ساہیوال پر بحث کی تحریک منظور کرلی، قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ سانحہ ساہیوال کو زیر بحث لانے کے لئے ایوان کی نجی کارروائی کے ایجنڈے کو معطل کیا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی نے نجی کارروائی کا ایجنڈا جمعرات کو زیر بحث لانے کی تحریک منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹ نے سرائیکی نیشنل پارٹی کے رہنما کے بھانجے کو رحیم یار خان سے اٹھائے جانے کے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024