حکومت کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی افسوسناک ہے: حنا پرویز بٹ
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا حکومت کی عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔گزشتہ سات ماہ سے ملک بھر میں کسی ترقیاتی پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع نہیں سکا۔غیر ملکی قرضوں کی مخالفت کرنے والے وزیر اعظم آج دنیا بھر میں مالی امداد کے پیکج تلاش کرنے کے مشن میں نکلے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے پانچ سال میاں نواز شریف کو ترقیاتی کام کرنے سے روکنے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کیے ۔لیکن اس کے باوجود میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر کو ڈلیور کر کے دیکھایا ۔پاکستان کو سی پیک جیسے قوم پروجیکٹ دیا جس کے ثمرات ہماری آنے والی نسلوں تک بھی پہنچیں گے۔جبکہ دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کرنے کا کریڈٹ بھی میاں نواز شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو چکا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج 52ہزار پوائنٹ تک پہنچ چکی تھی ۔لیکن آج یہی سٹاک مارکیٹ 38ہزار ہوائنٹ پر آ چکی ہے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئے قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو پریشانی سے دور چار کردیا ہے ۔لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں اس کی بڑی وجہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں ہیں ۔اگر حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو پاکستان اس سال کے آخر تک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ جائے گا۔