لانڈھی ، کورنگی کے عوام نے تبدیلی کا بگل بجا دیا ہے‘ مصطفی کمال
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے لانڈھی اور کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ پی ایس 94میں 27جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ آپ لوگوں اور کراچی کے مسائل کا حل صرف و صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔ پی ایس 94کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سید مصطفی کمال نے کہاکہ آپ لوگوں کے اور کراچی کے مسائل دن بدن بڑھتے ہی جارہے،پاکستان کا معاشی حب کراچی، پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے اس کے باجود بھی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیاہے، سردیوں میں لائٹ جاتی ہے اور گرمیوں میں لائٹ آتی ہی نہیں ہے،اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے،70ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ