ڈی آئی جی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے وزیراعلیٰ مستعفی ہوں: پی پی، سانحہ ساہیوال کی ابتدائی جے آئی کی رپورٹ مسترد
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔ معصوم بچے قتل کرکے آپریشن کو 100 فیصد درست کہنا شرمناک ہے۔ عمران خان سانحہ ساہیوال کے اہم موقع پر قطر چلے گئے۔ ان کیمرہ بریفنگ میں کل میڈیا کو گمراہ کیا جائے گا۔ فارم ہاؤس میں گائے گھس جانے پر عمران خان نے آئی جی اسلام آباد ہٹادیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت بظاہر سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو بچارہی ہے۔ ذیشان اور خلیل دہشت گرد نہیں، ان کے قاتل دہشت گرد ہیں۔