پاکستان اسٹیل کے مرحوم ملازمین کے لواحقین میں 1 ارب 6 کروڑ روپے کے چیک تقسیم
کراچی(نیوزرپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملک کا قابل فخر ادارہ ہے اس کی بحالی کا پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے اورنجکاری کی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ۔پاکستان کا خزانہ اب اللہ نے ایسے شخص کے ہاتھ میںدیا ہے جو پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم رکھتا ہے جہاں مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ملے گی۔اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسٹیل میٹالرجیکل ٹریننگ سینٹرآڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ کے تعاون سے انصاف لیبر یونین سی بی اے نے پاکستان اسٹیل مل کے 333 مرحوم ملازمین کی بیوائوں میں بقایا