کے ایم سی ملازمین کی حج قرعہ اندازی ‘30خوش نصیبوں کا اعلان
کراچی ( خبر نگار) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے فریضہ حج 2019 ء کی قرعہ اندازی منگل کی سہ پہر صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہوئی جس میں 30 خوش نصیب ملازمین کے نام نکالے گئے جنہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خرچ پر اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل ہوگی، ان ملازمین میں گریڈ 1 تا 15 کے 21 ملازمین جبکہ گریڈ 16 اور اس سے زائد کے 9افسران شامل ہیں جبکہ ویٹنگ لسٹ میں گریڈ 1 تا 16 کے چھ اور گریڈ 1 تا 15 کے 12 ملازمین کے نام بھی قرعہ اندازی میں نکالے گئے جنہیں ریگولر قرعہ اندازی میں نکالے گئے ناموں میں سے کسی ملازم کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے، قرعہ اندازی کے لئے محکمہ مذہبی امور کو گریڈ 1 تا 16 کے افسران کی 250 اور گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کی ایک ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، خوش نصیب ملازمین میں محکمہ فائربریگیڈ کے مشتاق علی، محمد اصغر خان، محمد سلیم، عدنان حسین، محمد انیس، محکمہ انجینئرنگ کے عابد علی، محمد افتخار، محمدجاوید، صغیر احمد، محمد زاہد، محکمہ قانون کے مشتاق احمد، محمد ادریس، محکمہ سیکورٹی کے منیر خان، شبیر احمد، محمد اظہر خان، محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے