لاہور ہائیکورٹ کی ضلعی عدلیہ کو تقسیم جائیداد کے زیرالتوامقدمات فوری نمٹانے کی ہدایت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں تقسیم جائیداد کے زیر التواء پرانے کیسز فوری نمٹانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلہ کے مطابق تقسیم جائیداد کے سال 2012ء تک دائر کئے گئے تمام مقدمات 31 مارچ تک نمٹائے جائیں گے۔ مقدمات نمٹانے کے بعد عملدرآمد رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی۔ ماتحت عدالتوں سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ 2012ء تک دائر ہونیوالے تقسیم جائیداد کے 1 ہزار 13 کیسز تاحال زیر التواء ہیں۔