ایوان وزیراعلی کا جے آئی ٹی سربراہ کی بیان بازی پر اظہار برہمی، میڈیا کے ساتھ بات کرنے سے روک دیا
لاہور (نمائندہ خصوصی)ایوان وزیر اعلی کاسانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی میڈیا پر بیان بازی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ اعجاز شاہ سے رابط کرکے انہیں بیان بازی سے روک دیا ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس نوعیت کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں۔