فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی کا جائزہ، ٹرمپ کے حکمنامے پر عملدرآمد کیا جائے: امریکی سپریم کورٹ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ۔ صدر ٹرمپ نے 2017 ء میں امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ خواجہ سراؤں کے گروپ نے امریکی صدر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔