نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کی خدمات قابل ستائش ہیں ‘اقبال قاسم
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے کہا ہے کہ جو افراد نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس سے اپنی ملازمت مکمل کرکے باعزت طریقے سے ریٹائرہوئے ہیں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اسپورٹس کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ پرویز اقبال ، اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان ، فٹبالر عباس علی بلوچ ہاکی کھلاڑی اعجاز احمدخان کے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اقبال قاسم نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ چاروں افراد نیشنل بینک کو ضرورت پڑی تویہ اپنی خدمات پیش کرینگے اقبال قاسم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان افراد نے بینک کی خدمت بے لوث انداز میں کی اور بینک کے شعبہ اسپورٹس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کیاا قبال قاسم نے کہ کہ میں آج رنجیدہ دل کے ساتھ ان افراد کو باعزت انداز میں رخصت کر رہا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گوہوں کہ اللہ تعالی انکو ہرمقام پر کامیابی عطا فرمائے اس موقع پر مندرجہ بالا افراد نے شعبہ اسپورٹس کا اس تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکرکیا تقریب کی نظامت عظمت اللہ خان نے کی اس موقع پر اقبال قاسم نے چاروں افراد کو تحائف اور شلیڈ پیش کیں۔