جنوبی افریقہ کا سری لنکا ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان
جوہانسبرگ(آن لائن) جنوبی افریقہ نے سری لنکا ویمن کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ تیونی کلف، تازمین برٹز، ناڈن ڈی کلرک اور لارا گڈال ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ برس ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سونی لوس، لارا ولورڈت اور ریسب کو ڈراپ کر دیا گیا۔اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ڈینی وان نائیکرک، کلوئے ٹرائون، لیزل لی، لارا ولورڈت، مگنن دو پریز، لارا گڈال، شبنم اسماعیل، مریزن کیپ، سارا سمتھ، تومی، زینٹل مالی، فائی تیونی کلف اور مسابتا کلاس پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سیریز میں لارا ولورڈت کی جگہ تازمین برٹز ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔