حمید کھتری کرکٹ‘ محمد حسین سی سی اور رہبر اسپورٹس کی اگلے مرحلہ میں رسائی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔محمد حسین سی سی نے خلیل اسپورٹس کو باآسانی 292رنز کی ہزیمت سے دوچار کیا جبکہ رہبر اسپورٹس کو ماڈرن سی سی کیخلاف 49رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔محمد حسین سی سی کے اسامہ علی اور محمد سمیع کے مابین تیسری وکٹ پر 237رنز بنائے گئے۔ دونوںکھلاڑیوں نے سنچری اسکور کی۔توحید خان نے 17رنز کے عوض 6شکار کئے۔رہبر اسپورٹس کے عاقب احمد نے 111رنز کی اننگز کھیلی۔ نیاز احمد نے 35رنز دے کر 6وکٹیں اپنے نام کیں۔آر ایل سی اے گراؤنڈ کورنگی پر محمد حسین سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40اوورز میں 3وکٹوں پر 385رنز اسکور کئے۔اسامہ علی نے ناقابل شکست 151رنز کی اننگز میں 17چوکے اور 2چھکے لگائے۔محمد سمیع نے 10چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 110رنزکی باری کھیلی۔ دونوں کھلاڑیو ں نے تیسری وکٹ پر 237رنز جوڑے۔ شاہ علی ظفر نے 3چوکے اور 2چھکے لگا کر 35رنز اور عاقب رضوی کے 27رنز ناٹ آؤٹ 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے۔یاسر آفریدی نے 51رنز کے عوض 2اور ایک وکٹ محمد عادل کو 33رنز کے عوض حاصل ہوئی۔خلیل ایف سی کی جوابی اننگز 22.5اوورز میں 93رنز پر تمام ہوگئی۔ محمد عادل 21،ناصر ملک 14اور مظہر حسین نے 12رنز اسکور کئے۔ توحید خان نے تباہ کن بولنگ کی اور صرف 17رنز دے کر6کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔شاہ علی ظفر کو 10رنز پر 2وکٹ ہاتھ لگے۔اسامہ علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ایمپائرز اختر قریشی اور واصف جمال جبکہ آفیشل اسکورر عبدالکریم تھے۔کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر رہبر اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 234رنز پر پویلین لوٹ گئی۔عاقب جاوید نے تھری فیگرز اننگز کھیلی انکے 111رنز کی اننگز میں 14چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد شعبان نے 28رنز میں 2چوکے اور محمد جاوید نے 24رنز میں ایک چوکا لگایا۔ آصف انور نے 22رنز اور سجاد مرزا نے 32رنز پر 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ماڈرن سی سی کی پوری ٹیم 28.2اوور میں 185رنز پر ہمت ہارگئی۔عرفان شیخ کے 35رنز میں 2چوکے، شہر یار خان کے 34رنز میں 5چوکے اور آصف انور کے 33رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نیاز احمد نے 35رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔ عاقب احمد نے 46رنز پر 3کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ایمپائرز جنید افضل اور جلال اکبر جبکہ آفیشل اسکورر محمد منہاج تھے۔