ٹی پی ایل کے زیر انتظام فٹ اسکول لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) ٹی پی ایل کے زیر انتظام مسلسل دوسرے سال فٹ اسکول سیزن ٹو لیگ کا کامیابی سے اختتام، 14 سال سے کم عمر کے بچوں کے مقابلے میں ڈربی اسٹارز نے چیمپئن شپ جیت لی جبکہ 12سال عمر کے کھلاڑیوں کے میچ میں ٹورنامنٹ کی فاتح لائنز ٹیم رہی اور 9 سال کے درجے میں فاتح ٹیم ایلیگیٹرز رہی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد راحت اسٹیڈیم ڈی ایچ اے میں کیا گیا تھا اور اس میںکراچی کے 20 اسکولوں کے 270 بچوں نے حصہ لیاجن کو عمر کے لحاظ سے تین درجوں میں کھیلایا گیا۔اس موقع پرٹی پی ایل کارپ کی گروپ ہیڈایکسٹرنل ریلیشنز اور سی ایس آر، انیقہ زین آفندی نے جیتنے والی اور دیگر ٹیموں میں ٹرافی، انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں اور ٹی پی ایل پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور انہیں سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بچے جتنا زیادہ اس کھیل میں شمولیت سے خوش ہوں گے ان کی شرکت بھی بڑھے گی اور زیادہ شرکت کے باعث وہ اس کھیل میں زیادہ مہارت بھی حاصل کرسکیں گے۔ اس موقع پر مستقل کے کھلاڑیوں نے اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ ٹی پی ایل کے فٹ سال ٹورنانمنٹ کے انعقاد کے اقدام کو سراہا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے پر ادارے کے مقصد کی تعریف کی۔ ٹی پی ایل نے اس موقع پر مختلف کھیل، فوڈ اسٹال اور دیگر برانڈ پیغامات سے شائقین کو معلومات فراہم کیں۔