پہلا نیا ناظم آباد آل منگھو پیر انٹر اسکول فٹبال،5 اسٹار اسکول نے ٹرافی حاصل کرلی
کراچی (اے پی پی) فرسٹ نیا ناظم آبا د آل منگھو پیر انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی 5 اسٹار اسکول نے حاصل کر لی۔ فائنل میں انہوں نے نالج ان پبلک اسکول کو انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1 اور پنالٹی ککس میں 4-4 گول سے برابر ہونے کے بعد سڈن ڈیتھ پر 9-8 کی اسکور لا ئن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔مہمانِ خصوصی امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شاندار اور رنگارنگ اختتامی تقریب میں فاتح ٹرافی 5 اسٹار اسکول کے کپتان محمد جنید کو جبکہ صدرِ تقریب رہنما پی ٹی آئی امیر جان گبول نے رنراپ ٹرافی نالج ان کے کپتان جعفر کو دی۔ اس موقع پر ہیڈ أف کیمسٹری ڈی جے سائنس کالج پروفیسر ضیا شاہد، مینیجر اسپورٹس نیا ناظم آباد خالد یاسین، سابق انٹر نیشنل فٹبالر و سابق کوچ پاکستان فٹبال ٹیم سید ناصر اسماعیل، امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ گڈاپ عبدالمجید خاصخیلی، عبدالسیلم مندوخیل اور اسپورٹس ڈا ئر یکٹر عبدالحمید خان کے علاوہ ممبران عبداللہ، منیر خان، رضوان اللہ، خان محمد، حنیف الرحمان، عمران حسین، غلام قادر، ظاہر مصطفیٰ، صدام حسین، اسکول کے سربراہان، ٹورنامنٹ میں سریک اسکول، علاقہ کے معززین اور دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہمانِ خصوصی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں گراس روٹ لیول پر صرف منگھو پیر کے اسکولوں کے لیے فٹبال کے شاندار اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ آرگنائزر آل منگھو پیر پرا ئیویٹ اسکول ایسویسی ایشن اور نیا ناظم آباد کی منیجمنٹ کا کارنامہ ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتیں ہیں جو أگے چل کر ان عملی زندگی میں معائون و مددگار ثابت ہو تا ہے۔ مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے شاندار اور عمدہ کھیل پر تعریف کی اور 5 اسٹار اسکول ثورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن (AMPSA) شاہ نواز خان، جنرل سیکریٹری سید محمد دانش رضوی نے خطبہً استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانوں کی آمد پر بے حد شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کو اسپانسر کرنے کے ساتھ فٹبال اسٹڈیم اور مکمل سہولیات فراہم کرنے پر چیئرمین جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ عارف حبیب، سی ای او نیا ناظم آباد صمد اے حبیب کابے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری پوری ایسوسی اپشن اور اہونٹ میں شریک اسکول چیرمین جاویداں کارپوریشن عارف حبیب صاحب کے بھرپور تعاون اور ایونٹ کو اسپانسر کرنے پر انتہائی ممنون و مشکور ہیں۔ اس موقع پر ہم منیجر اسپورٹس نیا ناظم آباد اور ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین سید ناصر اسماعیل کا ایونٹ میں بھرپور سپورٹ اور راہنمائی پر بھی بے حد مشکور ہیں۔ فاتح ٹیم کے کپتان محمد جنید ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 انفرادی گول اسکور کرنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیاگیا۔ اس کے علاوہ مہمانوں کو نیا ناظم اور AMP SA کی جانب سے خوبصورت اعزازی شیلڈ، روایتی سندھی اجرک اور دیگر انعامات بھی پیش کیے گئے ۔ 5 اسٹار اسکول اور نالج ان پبلک اسکول کے مابین کھیلا گیا فائنل شائقین فٹبال کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ 5 اسثار اسکول نے سیمی فائنل میں حریف باب العلم اسکول کو 2- 1 جبکہ نالج ان اسکول نے گروپ ''C'' کی ناقابلِ شکست زیڈ ایم اسکول کو ٹا? بریکر پر 3-1 کی اسکور لاین سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کو ممکن بنایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ فاتح ٹیم کے ہیرو جیند خان کھیل 15ویں منٹ میں تن تنہا حریف ٹیم کے 4 دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دے کر انتہائی خوبصورت گول کرکیاپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی۔ اور کھیل کے 20 ویں منٹ میں نالج ان ساکول کے عابد نے گنید کو جال کے حوالے کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ اور ریفری محمد کلیم کی فائنل وسل پر اسکور یہی رہا۔ لہذا فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 5،5 پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔جس پر 5 اسٹار اسکول اور نالج ان اسکول نے 4،4 گول کیے۔جس کے بعد سڈن ڈیتھ پر 5 اسٹار اسکول نے 9-8 سے فتح سیمٹی۔ مزکورہ فائنل میچ ریفریز محمد کلیم، سنیل ولی اور محمد رفیق نے سپر وائز کیا، فورتھ آفیشل شاہزیب، میچ کمیشنر محمد شبیر جبکہ سابق انٹر نیشنل سید ناصر اسماعیل ٹیکنیکل چیئرمین تھے۔