مجلس وحدت مسلمین کا ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حما یت کا اعلان
کراچی(نیوزرپورٹر)ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس94 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کی جانب سے ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس 94میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان نے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس94میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔