ڈی آئی جی کراچی سائوتھ نے لاپتہ بچوں کے والدین کو جلد بازیابی کی یقین دہانی کرادی
کراچی (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل نے گمشدہ بچوں کے والدین کو جلد بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔ انہوںنے گمشدہ بچوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں بچوں کے والدین اور مقدمات کے تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی سائوتھ نے گمشدہ بچوں کے والدین سے تفصیلات حاصل کیں اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تفتیش کے جدید طریقہ کار کو اختیار کرکے اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کی بھی مدد حاصل کرکے گمشدہ بچوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایاجائے۔