کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کار سوار جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر)فیروزآباد کے علاقے شاہراہ قائدین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا فائرنگ نورانی کباب ہائوس کے قریب کار پر کی گئی جس کے نتیجے میں کار سوار سید محمد علی جاںبحق ہوا۔ مقتول کے ڈی اے کا ملازم تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔