سعودی عرب میں پاکستان کے نا مزد سفیر راجہ علی اعجا ز نے چارج سنبھا ل لیا
ریاض( امیر محمد خان ) سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز ریاض پہنچ گئے. انھوں نے بطور سفیر اپنا چارج سنبھال لیا. راجہ اعجاز بطور کیرئر ڈپلومیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں. سعودی عرب میں تعیناتی سے پہلے وہ نیو یارک میں قونصل جنرل تعینات تھے. اس سے قبل وہ افغانستان, لندن, میکسیکو اور رومانیہ میں سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات رہے ہیں. اسکے علاوہ اسلام آباد میں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل یو این کے عہدے پر کام کیا ہے. اور انڈیا اور جنوب مغربی ایشیا اور پیسفک ریجن کے انچارج رہے ہیں. راجہ اعجاز نے فارن سروس میں بطور ڈپلومیٹ اپنی سروس کا آغاز 1990 میں کیا۔