پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہنگامہ آرائی میں ملوث دونوں طلباگروہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاجبکہ انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو پینتیس طلبا کو فوری طور پر معطل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی لاہورمیں ہنگامہ آرائی کرنیوالے دونوں طلبا گروہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تین مقدمات درج کئے گئے ہیں ، ایف آئی آر میں دہشت گرد کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو پینتیس طلبا کو فوری طور پر معطل کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا ہے ، ہنگامہ آرائی میں ملوث طلبا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ پنجاب میں دو طلبہ گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک گروپ نے جامعہ کے الیکٹرکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے کمرے کو نذر آتش کردیا تھا۔تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک طلبہ گروپ کی جانب سے جامعہ میں جاری دوسری طلبہ تنظیم کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں دھاوا بولا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024