امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل کر کے عالمی قوانین کی پاسداری سیکھے، چین
بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل ( صفحہ9بقیہ26)
کرے، امریکہ اور چین مابین سرد جنگ کا خاتمہ ہی دو طرفہ مفاد میں ہے، امریکا بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا سیکھیکہ امریکا عالمی تجارت کے لئے بڑا خطرہ ہے، بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے، چین بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت بین الاقوامی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل کرے، امریکہ اور چین مابین سرد جنگ کا خاتمہ ہی دو طرفہ مفاد میں ہے، امریکا بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا سیکھے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہووا چھن اینگ کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی تجارت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ وضاحت امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اْس بیان کے جواب میں ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کی امریکی حمایت ایک غلطی تھی۔ جب کہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتے ہوئے مسلسل اپنے تجارتی مسائل حل کررہا ہے ۔ چین نے ہمیشہ تجارتی قواعد وضوابط کا دفاع اور تعمیر میں اپنا کردارادا کیا ہے ۔ چین تجارتی قواعد وضوابط کی پاسداری کیلئے ہمیشہ اپنا کردارادا کرتا رہے گا ۔ امریکہ کو بھی چین کی طرح بین الاقوامی تجارتی قواعد وضوابط کی پاسداری کرنی چاہیے تاکہ ان کو مزید محفوظ بناتے ہوئے تعمیر وترقی کے مراحل طے کئے جا سکیں۔ چین عالمی سطح امن کیلئے تعاون اور بین الاقوامی برادری کی ترقی کیلئے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔