مسلمان مسلکی اور فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں،علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری
راولپنڈ ی (نوائے وقت رپورٹ) علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے عملی نفاذ میںہی پاکستان کی بقاو سلامتی کا راز مضمر ہے،حضورؐ کی سیرت مبارکہ سے آگاہی حاصل کرکے اور آپؐ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیراہو کر امت مسلمہ مسائل کی دلدل سے نجات حاصل کر سکتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز نوجوانان توحیدوسنت کے زیراہتمام منعقدہ دوسری سالانہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیرت کانفرنس سے مولانا اشرف علی،سید شفاء اللہ بخاری، مفتی نعیم الرحمن ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ اور حضورؐ کی سیرت کے مطابقعملی طور پر اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی ضرورت ہے،وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنے مسلکی اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لئے ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی والا کردار اداکریں ،انہوںنے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات کے سلسلے میں نوجوانان توحیدوسنت کی کوششیں مثالی ہیں،انہوںنے کہا کہ ملکی سرحدوں پر کسی بھی خطرہ کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ھونگے ۔ علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری