ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوںپر مشتمل نئے ضلع کا جلد اعلان ہوگا
کلرسیداں (نامہ نگار) ضلع راولپنڈی کی چار تحصیلوں مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیداں پر مشتمل نئے ضلع کا جلد اعلان ہوگا جس کا نام کوہسار نہیں ہوگا اس ضلع کا ہیڈ کوارٹر شمس آباد مری روڈ راولپنڈی میں ہوگا اس ضلع کے اپنے ڈی سی اور ڈی پی او ہونگے عدالتی نظام حسبِ معمول جاری رہے گا نئے ضلع کی گرانٹ چاروں تحصیلوں کی پسماندگی کے خاتمے پر صرف کر کے اسے تیزی سے ترقی دی جائے گی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، پنجاب ہائی وے سمیت دیگر اداروں کے ایکسئن سطح کے دفاتر دو دو تحصیلوں پر مشتمل (صفحہ6 بقیہ49)
ہونگے نئے ضلع کے قیام کا مقصد اسے پسماندگی سے نکال کر تیز ترین ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے اس وقت بھی تحصیل ہائے گوجرخان راولپنڈی ، ٹیکسلا میں 60لاکھ روپے فی کلو میٹر جبکہ این اے پچاس میں سوا کروڑ سے ہی ایک کلومیٹر روڈ بنتی ہے ضلع کے فنڈز سات تحصیلوں پر تقسیم ہوتے ہیں جبکہ نئے ضلع کے تمام ترقیاتی فنڈز تحصیل ہائے مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور کلرسیداں پر صرف کیے جائیں گے جس سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور ماضی کی طویل محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا بعض افراد ضلع کوہسار اور اس کا مرکز مری بیان کر کے گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں نئے ضلع کا نام کوہسار نہیں ہوگا اور اس کا مرکز شمس آباد مری روڈ راولپنڈی شہر میں ہوگا۔