وکلاء برادری مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی
چکوال( نامہ نگار) نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ضیغم عباس اور سیکرٹری جنرل زعفران ذولفی نے کہاکہ ضلع چکوال میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کے لیے وکلاء برادری اپنا بھر پور کردار ادا کریگی اور چکوال پریس کلب کے ساتھ مل کر مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی وہ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے دفتر میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی سے ڈسٹرکٹ بار اور چکوال پریس کلب ایک دوسرے کے بھر پور تعاون کے ساتھ ضلع چکوال (صفحہ6 بقیہ51)
میں قانون کی بالا دستی کے لیے بھر پور جدو جہد کر رہے ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک آصف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ضیغم عباس نے کہا کہ موجودہ باڈی جن مستحق افراد کے پاس اپنے مقدمات کے پیروی کے لیے مالی وسائل نہیں نے ڈسٹرکٹ بار چکوال مفت مالی معاونت فراہم کریگی اس موقع پرچکوال پریس کلب کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ منتخب عہدیداروں کو پیش کیا گیا۔