وفاقی بجٹ کو عوام دوست بنایاجائے،ندیم شیخ
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے اور عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے ۔ مہنگائی اور غربت نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔بجٹ میں کم آمدنی والے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے منصوبے دیئے جائیں۔ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اان خیالات کا اظہارانہوںنے چیمبر دفتر میں تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی قوت خرید میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ندیم شیخ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں قابل ذکر اضافہ کیا جائے ۔تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا اور راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ ہم نے سب سے پہلے قابل عمل بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں اورامید ہے کہ ہماری تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور تا جر حقوق پر کسی کو سمجھوتہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔