آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ ، جوکووچ آؤٹ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) جنوبی کوریا کے غیر معروف ٹینس اسٹار ہیون چانگ نے سابق عالمی نمبر ایک اور چھ بار کے ونر جو کووچ کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔21 سالہ چانگ اپنے تجربہ کار حریف سربیا کے اسٹار کو7-6, 7-5, 7-6 سے شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے جنوبی کورین بن گئے۔ طویل مقابلے کے آخری لمحات میں جو کووچ فٹنس مسائل کی وجہ سے مزید کھیل نہ سکے اور جونیئر سیٹ میں ریٹائرڈ ہوگئے۔30 سالہ جو کووچ پہلے ہی سیٹ میں کہنی میں تکلیف کی وجہ سے طبی امداد لینے پر مجبور ہوئے تاہم تکلیف کے باوجود کو کھیلتے رہے۔ واضح رہے کہ جو کووچ گذشتہ سیزن کے چھٹے ہی مہینے میں کہنی میں تکلیف کے وجہ سے اپنا سیزن مکمل نہ کرسکے تھے اور وہ چھ ماہ کے طویل وقفہ کے بعد آسٹریلین اوپن میں ایکشن میں آئے تھے۔ اب کورین ہیرو کا کوارٹر فائنل میں سامنا ایک اوراپ سیٹ کرنے والے اسٹار عالمی نمبر97 ٹینی پسنڈ گرن سے ہوگا۔ ٹینی سینڈگرن نے سیڈ نمبر پانچ ڈیمونک تہیم کو شکست دیکر پہلی بار آسٹریلین کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سینڈ گرن اور ڈیمونک کے درمیان مراتھن مقابلہ 4 گھنٹے55 منٹ جاری رہا۔ سینڈ گرن نے اپنے تجربہ کار حریف کو6-7,7-6, 4-6, 6-2 اور 6-3 سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں عالمی نمبر2 راجر فیڈرر نے آسان مقابلے کے بعد فوسوس کو7-6, 6-4, اور6-2 سے مات دی۔ جبکہ ویمنز سنگل میں سائمنا ہیلپ نے جاپان اوسا کا کو آسان مقابلے کے بعد 6-3 اور6-2 سے ہرادیا۔ جرمن کی انجلیق کاربر نے ایستا کو7-5, 6-4 اور6-2 سے قابو کیا۔