دہشت گردی کے مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے بارود برآمدگی، ڈکیتی، قتل،پولیس مقابلہ سمیت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی ۔پیر کو فاضل عدالت کے جج سلیمان بیگ کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملزم رشید خان (صفحہ6 بقیہ65) کیخلاف بارودی کیس کی سماعت چھ فروری،ملزم خالد کیخلاف پولیس مقابلہ کیس کی سماعت 26جنوری،تھانہ رنگو کے ڈکیتی اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملزمان طفیل وغیرہ کیخلاف سماعت 27جنوری،ملزم عدنان کیخلاف پولیس تھانہ بنی کے مقابلہ کیس کی سماعت 31جنوری،ملزم نسیم گل کیخلاف سماعت 27جنوری جبکہ حضرو اٹک کے بارود کیس میں ملزم خیال زمان کیخلاف سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی۔