یو سی بیول کے موضع سوئی حافظ میں سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا نہ ہوسکا
بیول(نامہ نگار)یونین کونسل بیول کے موضع سوئی حافظ میںابھی تک سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ پانچ سال قبل یونین کونسل بیول میں گیس فراہم کی گئی تھی۔ موضع سوئی حافظ کی ایک ڈھوک محبوب شہید کو گزشتہ کئی سالوں سے گیس کی سہولت حاصل ہے لیکن بقیہ سوئی حافظ کی نصف سے زائد آبادی قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ہے۔ گزشتہ جنرل الیکشن اور لوکل باڈی الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار اس موضع سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہونے کے باوجود موضع سوئی حافظ کو گیس اور دیگر ترقیاتی کاموں میں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی گاوں میں نہ کوئی (صفحہ6 بقیہ68)