اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کا میابی مل سکتی ہے
مری ( نا مہ نگار خصوصی)ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کا میاب زندگی گزار سکتے ہیں آپ ؐنے سب سے پہلے ہمیں امن اور صبر کا درس دیا ہے معاف کرنا اور اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے سے ہی پا کستان ایک فلا حی اسلا می ریا ست بن سکتا ہے سی پیک کے آغاز کے بعد ہم بہت جلد ایک ابھرتی ہو ئی معاشی ریا ست بننے جا رہے ہیں اسکے لیے ہمیں امن لا نا ہو گا تاکہ ہما ری آنے والی نسل ایک بہتر زندگی گزار سکے ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین اسلا می نظریا تی کو نسل پا کستا ن ڈاکٹرقبلہ ایا ز ،خطیب کو ہسا ر قاری سیف اللہ سیفی اور دیگر مقررین نے پی سی بھوربن مری میں سالانہ سیرت کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب سے پی سی کے منیجر انصار یو نس نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مسلما نو ں کے زوال کی بڑی وجہ اسلا میتعلیما ت سے دوری ہے تمام انبیا ء اور صحابہ نے ہمیشہ صبر اور امن کا درس دیا ایک دوسرے کے برداشت کنے اور ایک دوسرے کو مذہبی آذادی دیئے جا نے سے ہی ہم پا کستا ن کو اپنے پا ئوں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔ تقریب میں سا بق سٹی نا ئب نا ظم مرزا سہیل بیگ ،قاری را شد نواز عباسی ،میڈیا کواڈینٹر پی سی میا ںخا لد محمود اور نو تعینا ت ایس ایچ ار شداداد بھی موجود تھے ۔