سٹاک مارکیٹ: تیزی برقرار‘ 100 انڈیکس 4 بالائی حدیں عبور کر گیا‘ ڈھائی ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس718.86 پوائنٹس کے اضافے سے 44897.69 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک کھرب 29ارب83کروڑ15 لاکھ89 ہزار818 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میں2ارب 50کروڑ34 لاکھ1 ہزار570 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں8کروڑ48 لاکھ81 ہزار930 حصص کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو سرمایہ کاروں نے مثبت رویہ اختیار کیا جس کے باعث پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس718.86 پوائنٹس کے اضافے سے44500،44600،44700اور 44800کی چار بالائی نفسیاتی حدوںکو عبور کرتے ہوئے 44897.69پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس347.53پوائنٹس کی تیزی سے22739.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں451.48 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں1391.18پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر29کروڑ 43لاکھ54ہزار10حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم13 ارب25کروڑ11لاکھ 65ہزار 714روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 90کھرب 93ارب2کروڑ27 لاکھ1ہزار826روپے سے بڑھ کر92کھرب 22ارب85کروڑ42 لاکھ91ہزار644روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ17 کروڑ27لاکھ93ہزار450 حصص کا کاروبار ہوا۔