رائو انوار کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر
کراچی(وقائع نگار)سابق ایس ایس پی رائوانوار کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہوئے ان کے جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔پیرکومزمل ممتاز ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ رائو انوار اب تک 250 افراد کو قتل کرچکا ہے اور اب تک کسی ایک پولیس مقابلے کی آزادانہ تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔رائو انوار نے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کیا، وہ طویل عرصے سے ملیر میں ہی تعینات رہے اور جعلی پولیس مقابلوں کے باوجودان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔