فر قہ وارانہ دہشت گرد پاکستان کی سلا متی کے لئے چیلنج ہے ، ڈاکٹر احمد قادری
کراچی (نیو ز رپو رٹر ) فرقہ واریت کا دین اسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام اپنے ماننے والوں کو تمام بنی نوع انسانی کے احترام کا درس دیتاہے،بلاشبہ فرقہ واریت ومنافرت کا خاتمہ سیرت طیبہ کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔ یہ بات جامعہ کراچی کے آڈیوویژول سینٹرمیں ادارہ برائے امن وتعلیم،بین المسالک مفاہمتی کونسل اور سیرت مصطفیٰ سوشل ویلفیئرآرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینارفرقہ وارانہ منافرت کا خاتمہ سیرت النبی کی روشنی میں سے خطاب کرتے ہوئے ڈین آف سوشل سائنس ڈاکٹرمحمداحمدقادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،علامہ علی کرارنقوی،علامہ قاری محمداحسان صدیقی، علامہ پروفیسرمحمدیونس صدیقی، مفتی محمدیونس، علامہ قراۃ العین عابدی اور مسزامتیازجاویدنے کہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ دہشتگردی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اس وقت ایک بڑاچیلنج ہے،فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاپسندی کی وجہ سے ایک طرف خوف اور منافرت کی فضاء پیداہوچکی ہے دوسری طرف عام افراد دین متین کی نعمتوں سے فیضیاب ہونے سے محروم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذہبی حلقوں میں باہمی عداوتوں کے نتیجے میں دین اسلام کو موردالزام ٹھہراکربدنام کیاجارہاہے۔