ووٹ کے تقدس، عدل کی بحالی کیلئے عوام کا بھی شا مل ہونا پہلی مثال ہے: مریم نواز
لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے عوام کا بھی شامل ہونا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، ابھی تو یہ صرف شروعات ہے اور سمجھنے والوں کیلئے اس شروعات ہی میں بہت نشانیاں پنہاں ہیں۔ ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے نواز شریف کے ہری پور جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو قومی سیاسی تاریخ کی منفرد مثال قرار دیا۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے۔