محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی، محنت کے سوا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،حسنات قریشی
اسلام آباد (نا مہ نگا ر) اسلا م آ با دکالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں طا لبا ت کونسل کی سالانہ تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ حسنات قریشی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی، محنت کے سوا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، والدین اور اساتذہ کو ن کی مناسب انداز میں رہنمائی کرنی چاہئے اور ان کی کردار سازی کریں تاکہ وہ معاشرہ کا مفید شہری بن سکیں۔ طالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے، اس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ انہوں نے سٹوڈنٹ کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کالج میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی ، صدر سٹوڈنٹ کونسل ایمن عبا سی نے نئے عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالج کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی انہو ں نے کہا کہ وہ کالج میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور طالبات کے مسائل کے حل اور اپنے عہد کی پاسداری کے لیے کو شا ں ر ہیں گی ، پرنسپل کالج پروفیسر تسنیم شیر محمد نے سٹوڈنٹ کونسل کے نئے عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالج کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی انہو ں نے کہا کہ ان کا ادارہ طا لبا ت کو بہترین تعلیم فر اہم کر نے میں کو شا ں ہے اور ادارہ نے گذشتہ سا ل نصابی اور غیر نصابی سر گر میو ں میں بے شما ر انعا ما ت حا صل کیے مر کزی کو نسل میں۔ صدر ایمن شکیل عباسی، نائب صدر فاطمہ اکبر، جنرل سیکرٹری اقراء زیب اور سیکرٹری خزانہ ردا نسیم نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر انچارج سٹوڈنٹ کونسل صباء فیصل، وائس پرنسپل پروفیسر ثمینہ تنویر، عمرانہ اور عرفانہ شاہین بھی موجود تھیں۔ دیگر عہد یدران میںسیکرٹری سوکس راحیلہ منور ٗ سیکرٹری میوزک مشل فاطمہ ٗ سیکرٹری انگلش ڈرامہ عروج علی ٗ سیکرٹری فنانس ماہ زینب ٗ سیکرٹری سائنس شہرزاد لیلیٰ ٗ سیکرٹری پاکستان سٹیڈیز ایلینا شاہد ٗ سیکرٹری اردوڈرامہ یثمیٰ نظام ٗسیکرٹری اردو تقاریر ماہم سلطان ٗ سیکرٹری انگریزی تقریر صفہ طارق شا مل تھیں، تقر یب کے اختتا م پر پر نسپل کا لج نے مہما ن خصو صی حسنا ت قر یشی اور ڈائریکٹر ما ڈ ل کا لجز جا وید مر زا کو کا لج کا نشا ن پیش کیا