فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 28فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان
اسلام آباد ( وقائع نگار) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 28فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کردئیے ہیں جبکہ 48کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو48 نوٹس جاری کئے۔ ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔ٹیموں نے کل 148فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر28فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی نو انسپکشن کیںاور دو ادویات کا اسٹاک تجزیہ کے لئے لیبارٹری روانہ کیا۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔