وزارت کیڈ نے 108خواتین اساتذہ کی پروموشن کا ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت کیڈ نے 108خواتین ایس ایس ٹی اساتذہ کی پچھلی تاریخوں سے پروموشن کا ٹوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات (آج )منگل کو پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کریگا فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر ملک امیر خان نے وزارت کیڈ سے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیر کیڈ، سیکرٹری کیڈ ، ڈی جی ایف ڈی ای ، ڈائریکٹر سکولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انشا اللہ اساتذہ کو درپیش دیگر مسائل کو بھی حل کرایا جائیگا ۔پیر کو وزارت کیڈ نے 108ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کی پچھلی تاریخوں سے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات (آج)منگل کوپروموشن پانے والی اساتذہ کے نوٹیفکیشن جاری کریگا ۔نوٹیفکیشن جاری ہونے سے مذکورہ اساتذہ یکم جنوری 2016 سے گریڈ18میں ٹائم سکیل پروموشن کیلئے بھی اہل ہو جائیں گے ۔