اوپن یونیورسٹی " مُنو بھائی کی یاد میں" آج تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی
اسلام آباد (نا مہ نگار)اوپن یونیورسٹی " مُنو بھائی کی یاد میں" آج تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "مُنو بھائی کی یاد میں"آج تعزیتی ریفرنس منعقد کررہی ہے۔تقریب 11بجکر 30منٹ پر اکیڈیمک کمپلیکس میں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت شروع ہوگی۔