نادرا پاکستانی شہریوں کی تذلیل کا سلسلہ بند کرے‘ پاسبان
کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ نادرا پاکستانی شہریوں میں پاکستانیت کی توہین اور تذلیل کا سلسلہ بند کرے ‘ ایک منظم سازش کے تحت عوام کو مسائل کے انبار میں الجھایا گیا ہے شہر کراچی میں سیوریج کا نظام تباہ اور سڑکیں کھود کر سڑکوں کو بھی عوام کا قاتل بنا دیا گیا ہے حکمرانوں نے خود اپنے کار کردگی سے عوام کو اپنا مخالف بنادیا ہے اب کے بار عام انتخابات میں عوام لٹیرے اور مفاد پرست حکمرانوں اور سیاستدانوں کو شکست فاش دیں گے‘ پاسبان نے نادرا کے مظالم اور عوام کے مسائل کے انبار کے خلاف ریلی نکال کر ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاسبان عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور پاسبان ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کا درد رکھتی ہے وہ پاسبان سیکرٹریٹ گلشن اقبال میںعوامی مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاسبان کراچی کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال‘ جنرل سیکرٹری سردار ذوالقفار‘ نائب صدر سلیم اختر جنجوعہ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد سنان‘ پاسبان لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین سید اسد الرحمن‘ وائس چیئرمین ملک اکبر‘ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر زمان خان انقلابی ‘ضلع کورنگی کے صدر محمد حامد صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔