بے سہارا بچوں کی پرورش کرنے والے بالی ووڈ سٹارز
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے متعدد سٹارز نے بے سہارا بچوں کی پرورش کر کے والدین ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ معروف اداکارہ سشمیتا سین نے طویل قانونی جنگ کے بعد اپنی پہلی بیٹی رینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا، اس کے بعد سشمیتا سین نے 2010ء میں علیشہ کو گود لیا۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صرف 21 سال کی عمر میں آٹھ سالہ چھایا اور گیارہ سالہ پوجا کو گود لیا تھا۔ یہ دونوں بچیاں روینہ کی ایک کزن کی صاحبزادیاں ہیں۔