روزگار ختم کرنے کے بجائے ریڑھی بازار لگائے جائیں : شہری
ملتان (خبر نگار خصوصی) شہریوں محمد شاہد‘ عبدالصمد زوہیب‘ حماد احمد‘ محمد تنویر‘ محمد اصغر اور سعید احمد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط کیا جائے ریڑھی والوں کا روزگار ختم کرنے کی بجائے الگ ریڑھی بازار لگائے جائیں انہیں سڑکوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے تجاوزات کے مراکز پر انسداد تجاوزات کیمپ مستقل بنیادوں پر لگائے جائیں شہر میں گشت کرنے والی پولیس فورس کو بھی تجاوزات ختم کرنے کی مہم کا حصہ بنایا جائے خاص طور پر ٹریفک پولیس اہلکار جن مقامات پر ڈیوٹی دیں وہاں سے تجاوزات ہٹانے کی بھی ذمہ داری انہیں دی جائے بھتہ لینے والے کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔