گورنمنٹ ایم اے او کالج میں مقابلہ غزل گائیکی
لاہور (پ ر) اورینٹئل میوزک سوسائٹی شعبہ اردو کے زیراہتمام لاہور کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات کے مابین غزل گائیکی روایات کو فروغ دینے کیلئے ایم اے او کالج لاہور میں آج 23 جنوری کو مقابلہ غزل گائیکی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں طلبہ و طالبات اپنے پسندیدہ شاعر کی غزل سازو آواز سے ہم آہنگ کرکے پیش کریں گے۔ مقابلہ میں غزل گائیکی میں پاکستان کے نامور غزل گائیک مصنفین کے فرائض انجام دیں گے۔