وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے میجر جنرل احمد محمود حیات کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن(ڈی ای پی او)میجر جنرل احمد محمود حیات نے پیرکو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات۔ ملاقات میں نومبر میں ہونے والی دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے میجر جنرل احمد محمود حیات کوکراچی میں نومبرکو منعقد ہونے والی دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے حوالے سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اپنا ایونٹ ہے، سندھ حکومت ہر قسم کا تعاون کرے گی۔