جرمنی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مخلوط حکومت سازی کے لئے مذاکرات پر رضا مند
برلن (اے پی پی) جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے چانسلر انجیلا مرکل کے قدامت پسند اتحاد کیساتھ مل کر وسیع تر حکومت سازی کیلئے باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پیشرفت کے نتیجے میں جرمنی میں حکومت سازی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔گزشتہ روز جرمن شہر بون میں سوشل ڈیمویٹک پارٹی کے ایک اجلاس میں 362 ارکان نے وسیع تر مخلوط حکومت کے لئے مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 279 نے اس کی مخالفت کی۔ توقع ہے کہ اب جرمنی میں نئی حکومت قائم کرنے کی خاطر باقاعدہ مذاکرات جلدشروع کر دیئے جائیں گے۔