عراق میں 47 ملین ڈالرکا انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش ناکام
بغداد (اے پی پی)عراق کے سرکاری شفافیت کمیشن نے کہا ہے کہ شمالی شہر کرکوک میں دو نجی کمپنیوں نے 47 ملین ڈالر مالیت کا انٹرنیٹ والیم چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کرکوک میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے انسپکٹر جنرل کے تعاون سے انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کا ایک غیرمعمولی سکینڈل ناکام بنایا گیا ہے۔