سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان
مدینہ منورہ (اے پی پی)سعودی عرب کے محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت مدینہ منورہ کے ہسپتالوں، کنگ فہد جنرل ہسپتال، مدینہ زچہ بچہ ہسپتال، المیقات جنرل ہسپتال ، خیبر جنرل ہسپتال اور التاہیل ہسپتال میں مریضوں اور ان کی عیادت کے لیے آنے والوں کومفت مہیا کی جائے گی۔